کورونا وائرس نے قیمتی جانوں کے بعد اب معیشت کو بھی نگلنا شروع کر دیا ہے تاہم آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ اضافہ ریکارڈ کی گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں چار فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعدا مریکی خام تیل 26 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہو رہاہے جبکہ برطانوی خام تیل دو فیصد مہنگا ہونے کے بعد 29 ڈالر فی بیرل کی سطح پرپہنچ گیاہے .۔
دوسری جانب پاکستان کی سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروبار کے آغاز میں اچھی خبر آئی لیکن یہ بہتری مسلسل برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس میں ایک بار پھر مندی کا رجحان شروع ہو گیا 
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 129 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں ایک دم تیزی شروع ہوئی اور انڈیکس 30 ہزار 911 پوائنٹس پر آ گیا تاہم یہ تیزی کا سفر مسلسل برقرار نہیں رہا اور اس وقت انڈیکس 13 پوائنٹس کمی کے ساتھ 30 ہزار 116 پوائنٹس پر واپس آ گیا ہے
today news

Share To:

Muhammad Ibrar

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

Ertugrul gazi, Dirilis

https://youtu.be/Dbw5tLfJXc4