پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقیوزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے،کوروناکیخلاف چیئرمین بلاول بھٹو کا قائدانہ وژن قابل فخر ہے، کورونا بحران میں بلاول بھٹو زرداری سٹیٹسمین کے طور پر ابھرے ہیں، کورونا وائرس کیخلاف ملک بھرمیں ایک مسلسل قومی آگاہی مہم کی ضرورت ہے
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی آج دنیا بھر میں ستائش ہو رہی ہے،اس وبا ء کے خلاف سب جماعتوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے...ہمیں اپنی ہیلتھ سیکیورٹی کی جتنی آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ”پیپلز ہیلتھ کئیرمہم برخلاف کورونا وائرس“کا آغاز کرنے جارہی ہے لہذا ہم سب کو اپنی اپنی صلاحیت اورمہارت کے مطابق اپنا اہم کردارادا کرنا ہے، سب سے پہلے اپنی اوراپنی فیملی کی حفاظت کریں پھرمعاشرے کی فلاح و صحت کے لئے اپنا حصہ ڈالیں.
دوسری طرف پیپلز پارٹی پنجاب کے تمام عہدیداروں کیلئے کورانا کے حوالے سے ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم میں حصہ لیں اوراس بحران میں اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردارادا کریں،صحت کی دیکھ بھال کے لئے مشتبہ افراد کی مدد کریں، اپنے آس پاس کے غریب لوگوں کی خوراک، سینیائٹرز، ماسک وغیرہ یا جو ممکن مدد کی جا سکتی ہو مدد کریں۔پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے تمام دفاتر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بڑے پیمانے پرآگاہی مہم شروع کریں..۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours