دنیا نیوز)چین کے شہر ووہان میں، جہاںسے کوروناوائرس پھیلا تھا، اب ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے بعد جنوری میں ووہان میں لاک ڈاﺅن کیا گیا تھا جو دو ماہ تک رہا۔ اس دوران شہری مسلسل گھروں میں مقید رہے۔ اب دو ماہ بعد لاک ڈاﺅن ختم کیا گیا لیکن شہریوں کو شہر سے باہر جانے کی پھر بھی اجازت نہیں دی گئی، جس پر وہ مشتعل ہو گئے اور پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

ایک جگہ پر مشتعل شہریوں نے پولیس وین الٹا دی۔ یہ شہری ووہان سے باہر جانا چاہتے تھے لیکن پل پر پولیس نے انہیں روک دیا، جس پر وہ آپے سے باہر ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ووہان کے شہریوں کو اگرچہ شہر سے باہر جانے کی اجازت نہیں لیکن باقی چین کے لوگوں کو ووہان میں جانے کی اجازت ہے اور ہزاروں لوگ ٹرین کے ذریعے ووہان پہنچ رہے ہیں۔ ان شہریوں کا کہنا تھا کہ دو ماہ تک گھروں میں بند رہنے کے بعد اب وہ باہر نکلے ہیں لیکن دوسرے شہروں میں رہنے والے اپنے عزیزواقارب سے اب بھی انہیں دور رکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 200ممالک میں پہنچ چکا ہے اوردنیا بھر میں اب تک اس کے 6لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں اور 27ہزار 674اموات ہو چکی ہیں۔

world News
world News
x

Share To:

Muhammad Ibrar

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

Ertugrul gazi, Dirilis

https://youtu.be/Dbw5tLfJXc4