پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا  اور مجموعی تعداد 1408 تک جا پہنچی جبکہ پنجاب میں کورونا کی وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سندھ سے بھی آگے نکل گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس  کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،  پاکستان میں اب تک کورونا کے 25 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 11 شہریوں کی اموات ہوئی ہیں ، اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں اس وبا سے 490 لوگ متاثر ہوئے ہیں، پنجاب کے بعد سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد457ہے، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 180 ، بلوچستان میں 133 ، گلگت بلتستان میں 107 ، اسلام آباد میں39 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہوگئی ہے۔


pakistan covid 19 news
pakistan covid 19 news

Share To:

Muhammad Ibrar

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

Ertugrul gazi, Dirilis

https://youtu.be/Dbw5tLfJXc4