کوالالمپور(دنیا نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے کئی طرح کی مصنوعات کی قلت ہوچکی ہے اور اب دنیا کو کنڈومز کی قلت بھی درپیش آنے والی ہے کیونکہ کورونا وائرس کے سبب ملائیشیاءکی کنڈوم بنانے والی کمپنی ’کریکس بی ایچ ڈی‘ کی پروڈکشن بند ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کریکس بی ایچ ڈی کنڈوم بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ پوری دنیا میں جتنے کنڈومز تیار ہوتے ہیں اس کا 20فیصد یہ کمپنی تیار کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کریکس بی ایچ ڈی کی تین فیکٹریاں ہیں جو کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گزشتہ 10دن سے بند پڑی ہیں اور ان 10دنوں میں کمپنی نے ایک بھی کنڈوم تیار نہیں کیا۔ دنیا میں پہلے ہی 10کروڑ کنڈومز کا شارٹ فال ہے جو اس کمپنی کے بند ہونے کے بعد کئی گنا بڑھ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کریکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گوہ میاہ کیات کا کہنا تھا کہ”دنیا میں کنڈومز کی انتہائی قلت ہونے جا رہی ہے جس سے ایک خوفناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ یہ قلت آئندہ مہینوں تک دنیا پر مسلط رہے گی۔“ واضح رہے کہ ملائیشیاءجنوب مشرقی ایشیا کا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 2ہزار 161مریض سامنے آ چکے ہیں اور 26اموات ہو چکی ہیں۔ملک میں 14اپریل تک کے لیے لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے۔
daily news

Share To:

Muhammad Ibrar

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

Ertugrul gazi, Dirilis

https://youtu.be/Dbw5tLfJXc4