Search This Blog

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی
سرزمین پر ٹرمپ کاپاکستان کے اقدامات کو سراہنا خوشگوار تبدیلی ہے،پاکستانی ٹیررازم سے ٹورازم کی طرف بڑھ چکا ہے،پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزریز تبدیل ہورہی ہیں،آپ امید نہیں یقین رکھیں امریکی صدرپاکستان آئیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ بھارت میں ہیںاور نئے معاہدے ہو رہے ہیں،مگرآج بھارت میں مودی کیخلاف احتجاج ہو رہا ہے،شہریت کے قانون کے خلاف عوام احتجاج کررہے ہیں،اپوزیشن نے صدر ٹرمپ کے اعزاز کی تقریب میں شرکت سے منع کردیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت میں دفعہ144 کانفاذ ہورہا ہے،206 روز سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن ہے،کشمیریوں کے بنیادی حقوق معطل ہیں،جنیوا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بات ہو رہی ہے،یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر پر تشویش کااظہار کیا جارہا ہے۔
وزیر خارجہ کامزید کہناتھا کہ آپ امید نہیں یقین رکھیں امریکی صدرپاکستان آئیں گے،بھارتی سرزمین پر ٹرمپ کاپاکستان کے اقدامات کو سراہنا خوشگوار تبدیلی ہے،پاکستانی ٹیررازم سے ٹورازم کی طرف بڑھ چکا ہے،پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزریز تبدیل ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئسولیشن کااظہار آج ہوگیا،والدین کا ردعمل فطری ہے،بچوں سے متعلق تشویش فطری عمل ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دیکھا ہے ان حالات میں پاکستان کیلئے بہتر کیا ہے،پاکستان کے بچوں کیلئے بہتر حکمت عملی کیا ہونی چاہئے،ہمیں پاکستان کا ہربچہ ہر شہری عزیزہے،قوم دیکھ رہی ہے ۔

shah mahmood qureshi
shah mahmood qureshi





Share To:

Muhammad Ibrar

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

Ertugrul gazi, Dirilis

https://youtu.be/Dbw5tLfJXc4

Back To Top