![]() |
world news |
سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل اعتراضات سمیت مقرر کرنے کا حکم دیےدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں رجسٹرار اعتراضات کےخلاف پرویز مشرف کی چیمبر اپیل پر سماعت ہوئ۔
جسٹس عمر عطابندیال نے رجسٹراراعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت کی،جسٹس عمر عطابندیال نے پرویز مشرف کی اپیل اعتراضات سمیت عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دیےدیا۔
جسٹس عمر عطابندیال نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ 3 رکنی بنچ اعتراضات پر فیصلہ کرے گا ۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours