دنیا نیوز: مکہ مکرمہ سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے
 بچاؤ  اور دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی حفاظت کے پیش نظر بیت اللہ کے صحن  میں عمرے کا  سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے اور کسی بھی شخص کو بیت اللہ کے صحن میں طواف کی اجازت  بند کر دی ہے، سعودی حکومت کی طرف سے یہ حکم سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں دونوں کے لیے ہے۔جس  کے بعد  تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ بیت اللہ کے صحن  میں طواف کا عمل روک دیا گیا ہے تاہم مکہ مکرمہ میں موجود زائرین بیت اللہ کی بالائی منزلوں پرطواف جیسی مقدس عبادت میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے دنیا بھر میں پھیلنے والی موذی بیماری کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے   مکہ مکرمہ میں عمرے کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے جبکہ بیت اللہ کے صحن میں طواف کا سلسلہ بھی عارضی طور پر مکمل بند کر دیا گیا ہے تاہم بیت اللہ میں موجود زائرین بالائی منزلوں پر طواف کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ 27 فروری کو سعودی حکومت نے کرونا  وائرس سے بچاؤ کے لئے عارضی طور پر دنیا بھر سے ارضِ حرمین میں آنے والے عمرہ زائرین کو ویزوں  کا اجراء بند کر دیا تھا  تاہم مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں موجود سعودی اور غیر ملکی شہریوں کو عمرے اور بیت اللہ کےطواف کی اجازت دی گئی تھی ، سعودی حکومت نے ایک ہفتے کے بعد بیت  اللہ میں عمرے اور طواف جیسی عظیم عبادت کو عارضی طور مکمل بند کر دیا ہے  اور کسی بھی شخص کو عمرے یا طواف کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عمرے اور طواف کی  بندش کے بعد بیت اللہ کے خدام اللہ کے گھر کی صفائیوں اور  کرونا   وائرس سے بچاؤ کے لئے سکریننگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف بیت اللہ  کے صحن میں طواف کا سلسلہ بند ہونے کی تصاویر منظر عام پر آنے کے  بعد جب پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور سعودی اُمور کے ماہر علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بیت اللہ کی خالی تصاویر دیکھ کر کلیجہ منہ کو  آ رہا ہے، ایسا  منظر کبھی  نہیں دیکھا گیا، حرم کی ایسی تصاویر اور ویڈیوز کسی صورت نہیں دیکھی جا رہیں۔ انہوں نے پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کل جمعۃ المبارک ہے، تمام مسلمان جمعہ کے روز  گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور استغفار کریں، اللہ پاک ہم سب کے گناہوں کو معاف کر دے اور اُمت محمد ﷺ پر رحم کر دے، پوری امت کو اجتماعی اور انفرادی طور پر آیت کریمہ کا ورد شروع کرنا چاہئے۔ اُنہوں نے دعا کرتے ہوئے رقت آمیز لہجے میں  کہا کہ اللہ اپنے گھر کو ہمیشہ آباد اور شاد رکھے، اللہ کا گھر  ہے خالی اچھا نہیں لگتا ۔

واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے کئی ملین مسلمان سعودی عرب کا سفر کرتے جس کا مقصد مکہ میں عمرہ اور مدینہ میں مسجد نبویﷺ کی زیارت کرنا ہوتا ہے۔ خاص طور پر رمضان کے مہینے میں اس مقصد کے لیے سفر کرنے والوں کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہے، اس کے علاوہ حج کے لیے بھی دنیا بھر سے کئی ملین افراد مکہ پہنچتے ہیں۔

Mar 05, 2020 | 20:38:PM
Share To:

Muhammad Ibrar

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

Ertugrul gazi, Dirilis

https://youtu.be/Dbw5tLfJXc4