دنیا نیوز پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر نے پاکستان سپر لیگ [پی ایس ایل] کے پانچویں5 ایڈیشن کی ٹرافی ملتان سلطانز کو دینے کا مطالبہ کہ باقی میچز کا انعقاد کرنے سے چھٹا 6ایڈیشن بھی کشش کھو بیٹھے گا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لیگ مرحلے پر ہی ختم ہونے والی پی ایس ایل 5 کو مکمل کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ پلے آف میچز اور فائنل نومبر میں کرائے جائیں اور دوسری تجویز یہ ہے کہ اگلے ایڈیشن سے ایک ہفتہ قبل چیمپین کا فیصلہ ہو جبکہ تیسری تجویز یہ دی جا رہی ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کو ٹرافی دیدی جائے، "بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے تیسری تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو مکمل کرنا ضروری ہے"۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں باقی مقابلے کرائے گئے تو چھٹے 6ایڈیشن میں کوئی کشش نہیں رہے گی، کھلاڑیوں کی مصروفیات کے سبب عدم دستیابی ہوئی تو فرنچائزز کو متوازن سکواڈ تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،اس صورتحال میں مناسب یہی ہے کہ ایونٹ کو نتیجہ خیز بناتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز کو چیمپین قرار دیا جائے، اینڈی فلاور اور عبدالرحمان کے ساتھ ملتان سلطانز کے کوچنگ پینل میں شامل مشتاق احمد نے کہا کہ اگر کوئی اور ٹیم لیگ مرحلے میں سرفہرست ہوتی تب بھی میرا یہی مشورہ ہوتا
Post A Comment:
0 comments so far,add yours