دنیانیوز۔۔وزیراعلیٰ” عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ سماجی فاصلہ رکھیں اور گھروں میں رہیں ،ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بستروں کا ہسپتال کل سے کام شروع کر دے گا ، محکمہ صحت کو 14 ارب روپے جاری کیے ہیں”.
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو محکمہ پولیس کو 10 ہزاربھرتیوں کی اجازت دی ہے، پولیس کو 25 کروڑروپے آپریشنل ضروریات کیلئے جاری کر دیے گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ محکمہ صحت کوٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت بھی کر دی ہے ، ہیلتھ پروفیشنلزکوحفاظتی سامان مہیاکریں گے، انتظامی اورطبی لحاظ سے صورتحال کنٹرول ہے ۔
عثمان بزدار کا کہناتھا کہ 8 ڈویژنل لیبارٹریزکے قیام کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ہر خاندان کو چار ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے ۔
عثمان بزدار کا کہناتھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے افراد کو رہاکرنے کیلئے پولیس کو کہہ دیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ گرفتار افراد کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا جائے گا ،مستحقین سے بڑھ چڑھ کر تعاون کر رہے ہیں ۔صوبے میں مساجد اور بازوں میں جراثیم کش سپرے کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں
Post A Comment:
0 comments so far,add yours