پاکستان سپر لیگ 5کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ ہدف 17 ویں اوور کی( 5) ویں گیند پر حاصل کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کے لاٹھی چارج نے ملتانی باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، اوپنرز لیوک رونچی اور کولن منرو نے دھواں دار بلے بازی کی جس کے باعث ملتان سلطانز کے باﺅلرز کو پہلی وکٹ حاصل کرنے کیلئے 92 رنز کا انتظار کرنا پڑا۔ 92 رنز کے مجموعی سکور پر کولن منرو نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد شاہد آفریدی کا نشانہ بن گے۔ اوپنر آنے والے لیوک رونچی آخری وقت تک کریز پر موجود رہے لیکن ہدف مکمل ہونے سے صرف 2 سکور پہلے 74 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسلام آبا دیونائیٹڈ کے ڈیوڈ میلان 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


Pakistan Match
Pakistan Match
Share To:
Next
Newer Post
Previous
This is the last post.

Muhammad Ibrar

Post A Comment:

0 comments so far,add yours

Ertugrul gazi, Dirilis

https://youtu.be/Dbw5tLfJXc4